اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا کہ تیاری کے بغیر ایک ہزار
اور پانچ سو کے نوٹ کو بند کرکے مرکزی حکومت نے عام لوگوں کو بے بس بنادیا
ہے۔مسٹر یادو نے یہاں انڈو -ميانمار -تھائی لینڈ فرینڈشپ
کار ریلی کو ہری
جھنڈی دکھانے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کالے دھن
کے خلاف ہے۔کالا دھن باہر آنا ہی چاہئے لیکن مرکزی حکومت نے جس طرح نوٹوں پر پابندی لگائی ہے اس سے عام آدمی بے حال ہو گیا ہے۔